ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سپریم کورٹ نے تکی کے خلاف سی بی آئی جانچ کافیصلہ مستردکیا،ازسرِنوسماعت کاحکم

سپریم کورٹ نے تکی کے خلاف سی بی آئی جانچ کافیصلہ مستردکیا،ازسرِنوسماعت کاحکم

Mon, 06 Feb 2017 20:02:59  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 6 ؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے اروناچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نبام تکی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کا گوہاٹی ہائی کورٹ کا حکم آج مسترد کر دیا اور اس معاملے میں دائر پٹیشن پر نئے سرے سے سماعت کا حکم دیا۔چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر اور جسٹس این وی رمن کی بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ کواپنا موقف رکھنے کیلئے کافی موقع نہیں ملا۔عدالت عظمیٰ نے درخواست نمٹا کرتے کہا کہ ہائی کورٹ اس پٹیشن پر نئے سرے سے سماعت کرے گا، جس پر الزامات کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا گیا تھا۔تاہم عدالت نے یہ واضح کر دیا سی بی آئی کی طرف سے اب تک درج کی گئی دفعات برقراررہیں گی۔اس سے پہلے عدالت عظمی ٰنے سال 2006میں عوامی ترقیات کے وزیرکے طورپر 2006کے ان کی مدت کے دوران ہوئے بدعنوانی کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی۔تکی پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر رہنے کے دوران کچھ معاہدے اپنے رشتہ داروں کو دلوانے کے لئے اروناچل پردیش کی حکومت پراپنے اثرورسوخ استعما ل کیا۔


Share: